کراچی: سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا

کراچی: سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا

بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی۔
کراچی: سورج آگ برسانے لگا، درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچ گیا

Webdesk

|

3 May 2026

 کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے، جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق شہر میں آئندہ چند روز تک موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر تک گرمی کی شدت برقرار رہ سکتی ہے، تاہم شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے کچھ حد تک ریلیف ملنے کی توقع ہے، خاص طور پر ساحلی علاقوں میں۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!