حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

حالیہ بجٹ منظوری کا عمل باقاعدہ طور پر مکمل کر لیا گیا ہے۔
حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنادی

Webdesk

|

27 Jun 2026

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پارلیمنٹ ہاس میں جاری بجٹ سیشن کے دوران مختلف محکموں کے افسران اور عملے کے لیے چھ بنیادی تنخواہوں کے برابر خصوصی بونس دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق یہ بونس ان ملازمین کو دیا جائے گا جنہوں نے بجٹ کے دوران دن رات محنت کر کے مالی سال کے بجٹ کی تیاری اور تکمیل میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ عملے کی انتھک کوششوں کے باعث بجٹ کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔ محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ حالیہ بجٹ منظوری کا عمل باقاعدہ طور پر مکمل کر لیا گیا ہے۔

ایک اہم پیش رفت کے طور پر ملکی تاریخ میں پہلی بار وفاقی حکومت کی آڈٹ رپورٹس متعلقہ مالی سال کے دوران ہی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ہیں۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کے ذریعے عوام، تنخواہ دار طبقے اور تاجر برادری کو ریلیف دینے پر حکومتی معاشی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

وزیراعظم نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، سیکرٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کی خدمات کو خصوصی طور پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!