فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی وفد ایران پہنچ گیا
مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں آنے والے دنوں میں متوقع ہے۔
Webdesk
|
15 Apr 2026
تہران: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستانی وفد ایران پہنچ گیا۔ ایران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ ماشل عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ایک اعلی سطحی پاکستانی وفد "امریکہ سے پیغام پہنچانے اور مذاکرات کے دوسرے دور کو مربوط کرنے" کے لیے ایران پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں آنے والے دنوں میں متوقع ہے۔
Comments
0 comment