10 hours ago
سرجانی ٹاؤن میں ماں اور 3 کمسن بچوں کا قتل: ’میاں بیوی کے درمیان کبھی جھگڑا تک نہیں ہوا تھا‘
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر سیون ڈی میں گھر سے ماں اور تین کمسن بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں تھیں
ویب ڈیسک
|
16 Sep 2026
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 7 ڈی میں ایک گھر سے ماں اور تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں تشدد کر کے قتل کیا گیا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ سسر کی مدعیت میں درج کر کے تحقیقات کیلیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ مرنے والوں میں 18 ماہ کی بچی بھی شامل ہے جو تشویشناک حالت میں ملی تاہم اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ گئی تھی۔
پڑوسی مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ مثالی جوڑا تھا اور کبھی ہم نے ان کا جھگڑا یا تیز آواز تک نہیں سنی تھی۔ ایک خاتون نے کہا کہ جس طرح باپ نے واقعے دیکھا تو زور سے چیخا تھا میرے بچوں کو کسی نے مار دیا۔
Comments
0 comment