23 hours ago
سامعہ حجاب کو گھر سے مبینہ اغوا کرنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
|
1 Sep 2025
معروف ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو گھر سے مبینہ طور پر اغوا کرنے والے ملزم کو پولیس نے چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔
مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی دوست اور اسلام آباد میں مقیم خاتون انفلوئنسر کی ایک روز قبل ویڈیو سامنے آئی۔
سامعہ حجاب نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں ایک شخص نے دوستی اور تحائف سے انکار کرنے پر نہ صرف ہراساں کیا بلکہ اغوا کی بھی کوشش کی۔
ٹک ٹاکر نے کہا تھا کہ انہیں بھی اپنی جان کا خطرہ ہے اور خدشہ ہے کہ ثنا یوسف کی طرح اُن کے ساتھ کوئی واقعہ پیش نہ آجائے۔
سامعہ حجاب کے ساتھ پیش آئے واقعے کے بعد تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو تھانہ شالیمار کی حدود سے ہی گرفتار کیا گیا ہے جس سے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے کئی روز تک سامعہ حجاب کا تعاقب کیا اور پھر 31 اگست کی شام ساڑھے چھ بجے گھر کے باہر سے زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی تھی۔
Comments
0 comment