پریانکا چوپڑا شدید زخمی، خون بہنے کی تصاویر شیئر کردیں

پریانکا چوپڑا شدید زخمی، خون بہنے کی تصاویر شیئر کردیں

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی حالیہ تصویر میں اْنہیں زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے
پریانکا چوپڑا شدید زخمی، خون بہنے کی تصاویر شیئر کردیں

Webdesk

|

18 Apr 2024

ممبئی:معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں، جبکہ انہوں نے خون بہنے کی تصاویر بھی شیئر کردیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنی نئی آنے والی ہالی ووڈ ایکشن فلم‘ہیڈز آف اسٹیٹ’کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ادریس ایلبا اور جان سینا کے ساتھ اداکاری کریں گی۔

 اگرچہ فلم کی کہانی کو مکمل طور پر پوشیدہ رکھا گیا ہے لیکن اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز مئی 2023 میں ہوگیا تھا۔پریانکا چوپڑا اکثر سوشل میڈیا پر اپنی فلم کی شوٹنگ کی جھلکیاں شیئر کرتی رہتی ہیں۔

 اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی حالیہ تصویر میں اْنہیں زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔تصویر میں پریانکا چوپڑا کے چہرے پر دائیں جانب زخم نظر آرہے ہیں جن میں سے خون بھی بہہ رہا ہے۔

 اداکارہ کے چہرے پر یہ زخم فلم کی شوٹنگ کے دوسرے مرحلے کے دوران آئے۔

پریانکا چوپڑا نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ دیکھ کر بہت حیران ہوں کہ میں گزشتہ ایک سال میں کام کے دوران نہ جانے کتنی خون آلودہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرچکی ہوں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!