میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا فنکار قرار دے دیا

میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا فنکار قرار دے دیا

شان شاہد پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں
میرا نے شان شاہد کو شاہ رخ خان سے بڑا فنکار قرار دے دیا

Webdesk

|

21 Apr 2026

کراچی: پاکستان میں فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے معروف اداکار شان شاہد کو بھارتی سپر اسٹار شاہ رخ خان سے بہترین و بڑا فنکار قرار دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان میں فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا جو اپنی کامیاب فلموں احساس، کمانڈو، کھلونا، گھر کب آ گے، انتہا اور چیف صاحب سمیت دیگر پروجیکٹس کے لیے جانی جاتی ہیں، ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔

میرا کا کہنا تھا کہ شان شاہد پاکستان کے شاہ رخ خان ہیں بلکہ وہ ایس آر کے سے بھی بڑے اداکار ہیں، وہ ایک بہترین اداکار، شاندار ہدایت کار اور باصلاحیت لکھاری ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ شان شاہد بات کو نہایت آسانی سے سمجھاتے ہیں، ایک بہترین استاد ہیں اور اداکاروں کی بھرپور رہنمائی کرتے ہیں، ان کی توجہ اور فوکس بے مثال ہے، اگر مجھے دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو تو میں یقینی طور پر شان کو ایس آر کے پر ترجیح دوں گی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!