ہانیہ عامر لندن میں ذہنی تناؤ سے کیوں گزر رہی ہیں؟

ہانیہ عامر لندن میں ذہنی تناؤ سے کیوں گزر رہی ہیں؟

ہر گزرنے والا دن گزرے ہوئے دن سے الگ ہوتا ہے کبھی اچھا تو کبھی برا
ہانیہ عامر لندن میں ذہنی تناؤ سے کیوں گزر رہی ہیں؟

Webdesk

|

21 Apr 2024

لندن: ساتھی فنکاروں کے دکھ درد میں ہر وقت شریک رہنے اور ان کا خیال رکھنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ آج کل لندن میں ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ذہنی تناؤ کو حقیقی اور سنگین مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ اس مسئلے میں کسی کی مدد لینے میں کوئی شرم نہیں ہے۔

یوں تو ہانیہ عامر رمضان کے آخری عشرے سے لندن میں موجود ہیں تاہم اب انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ان دنوں ذہنی تناؤ سے گزر رہی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ہر گزرنے والا دن گزرے ہوئے دن سے الگ ہوتا ہے کبھی اچھا تو کبھی برا، کچھ عرصے سے طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر اپنے فنی سفر کے آغاز سے قبل ڈب میش بنایا کرتی تھیں، اس کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں آپ سب سے کچھ بھی پوشیدہ نہیں رکھنا چاہتی آپ سب میرے ساتھ اس وقت سے ہیں جب ڈب میش شیئر کیا کرتی تھی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!