34 mins ago
فائزہ خان حنا الطاف کو غلط ثابت کرنے کیلیے سڑک پر نکل آئیں
Webdesk
|
19 Nov 2026
اداکارہ فائزہ خان ساتھی اداکارہ حنا الطاف کو غلط ثابت کرنے کے لیے آدھی رات کو کراچی کی سڑکوں پر نکل پڑیں۔
اداکارہ حنا الطاف نے لندن سے کراچی پہنچنے سے قبل ایئرپورٹ پہنچنے سے قبل کراچی کو جیل قرار دیا اور کہا تھا کہ شہر میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔
تاہم اب انہیں غلط ثابت کرنے کے لیے فائزہ خان آدھی رات کو سڑک پر نکل آئیں اور ویڈیو بھی شیئر کردی۔
یہ پڑھیں: منیب بٹ اور ایمن کا حنا الطاف کے کراچی کو جیل قرار دینے کے بیان پر ردعمل
انہوں نے کہا کہ کون کہتا ہے کہ کراچی لڑکیوں کے لیے محفوظ نہیں ہے؟ کراچی بہت محفوظ ہے اور میں یہاں رات کو تقریبا 2:15 پر واک کررہی ہوں، گھر میں بیٹھے ہوئے دل گھبرا رہا تھا تو میں نے سوچا کہ باہر نکل آں۔
فائزہ خان نے کہا کہ اب میں گھر جارہی ہوں اور بالکل محفوظ ہوں۔
Comments
0 comment