'بیس سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو': بھارتی کو شکست دینے پر سلمان خان کی پاکستانی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی

'بیس سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو': بھارتی کو شکست دینے پر سلمان خان کی پاکستانی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی

سلمان خان نے بہت ہی اچھے اور خوش گوار موڈ میں شاہ زیب رند سے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی۔
'بیس سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو': بھارتی کو شکست دینے پر سلمان خان کی پاکستانی کھلاڑی کی حوصلہ افزائی

Webdesk

|

21 Apr 2024

بھارتی اسٹار سلمان خان نے پاکستان کے فائٹر شاہ زیب رند کو مبارک باد پیش کی ہے، دبنگ خان کا پاکستانی فائٹر سے کہا ہے کہ کیا ہر جگہ 20، 20 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کر دیتے ہو۔

سلمان خان نے بہت ہی اچھے اور خوش گوار موڈ میں شاہ زیب رند سے ملاقات کی اور انہیں مبارک باد دی۔

دوسری جانب شاہ زیب رند نے کہا کہ سلمان خان کو بچپن سے دیکھ رہا ہوں، ان کے سامنے مقابلہ کرنا اعزاز کی بات تھی۔

پاکستان کے شاہ زیب رند نے دبئی میں ہونے والے کراٹے کومبیٹ 45 مقابلوں میں بھارت کے رانا سنگھ کو 20 سیکنڈ میں ہی ناک آؤٹ کر دیا تھا۔

شاہ زیب نے فائٹ شروع ہوتے ہی لاتوں اور مکوں کے وار کیے جو بھارتی فائٹر رانا سنگھ سہہ نہ سکے اور ایک کونے میں دب کر ہمت ہار بیٹھے، جس کے بعد انہیں ٹیکنیکل ناک آؤٹ قرار دیا گیا۔

شاہ زیب نے مقابلہ 20 سیکنڈ میں اپنے نام کیا تھا، پاکستان نے بھارت کو 1-2 سے ہرا دیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!