عائشہ عمر کے شوبزانڈسٹری سے بریک لینے کی اصل وجہ سامنے آگئی؟

عائشہ عمر کے شوبزانڈسٹری سے بریک لینے کی اصل وجہ سامنے آگئی؟

’بہت ہوگیا تھا ٹوٹی ہوئی ہڈی کے ساتھ ناچ گانا اور زندگی گزارنا۔۔
عائشہ عمر کے  شوبزانڈسٹری سے بریک لینے کی اصل وجہ سامنے آگئی؟

Webdesk

|

15 Mar 2024

عائشہ عمر کے  شوبزانڈسٹری سے بریک لینے کی اصل وجہ سامنے آگئی،انہوں نے اس حوالے سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بتایا۔ 

اداکارہ عائشہ عمر نے  فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ یکم رمضان 12 مارچ 2024 کو شام 7 بجے میری سرجری ہوئی ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بتانا چاہتی ہوں کہ میں 8 سال پہلے حیدرآباد ہائی وے پر ایک خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ ’بہت ہوگیا تھا ٹوٹی ہوئی ہڈی کے ساتھ ناچ گانا اور زندگی گزارنا۔۔

عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ اس حادثے کے نتیجے میں میری کالربون اور شولڈر بلیڈ کی ہڈیاں ٹوٹ گئی تھیں اور کافی عرصے سے میں اس تکلیف کے ساتھ شوبز سے وابستہ ہوں، سالوں تک علاج اور تھیراپی کرائی لیکن اس کے بعد بھی ہڈیاں نہیں جڑیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی سالوں تک درد اور تکلیف برداشت کرنے کے بعد ہمت جمع کرکے اپنی سرجری کرالی ہے اور اب میں بہتر محسوس کررہی ہوں۔

عائشہ عمر کا کہناتھا کہ میری ٹوٹی ہوئی ہڈیاں بہت سارے ٹشوز اور پٹھوں میں پھنسی ہوئی تھیں، تین گھنٹے تک ان کی پیچیدہ سرجری ہوئی، کل اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔ 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!