خیبرپختونخوا میں 2 افسوسناک واقعات، 6 پولیس اہلکار شہید
ویب ڈیسک
|
12 Jan 2026
خیبر پختون خواہ کے ضلع ٹانک کے علاقے گومل میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس بکتر بند کو ٹائم ڈیوائس دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس میں ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ کے ضلع ٹانک اور لکی مروت میں پیر کے روز پولیس کو نشانہ بنانے کے دو واقعات پیش آئے دونوں علاقوں میں آئی ای ڈی دھماکوں کے ذریعے پولیس کو نشانہ بنایا گیا جس میں ایک راہگیر بھی جابحق ہوا جبکہ ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید ہوئے۔
ٹانک کے علاقے کوٹ ولی سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ دھماکے کے نتیجے میں پولیس کی بکتربند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او اسحاق احمد خان (تھانہ گومل)، اے ایس آئی شیر اسلم خان، ڈرائیور عبدالمجید، ارشد علی، حضرت علی اور احسان اللہ ڈرائیورشامل ہیں۔
بعد ازاں حملے میں نشانہ بننے والا ایک راہگیر بھی جانبر نہ ہو سکا، جس کے باعث شہدا کی تعداد 7 ہو گئی۔
لکی مروت میں دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
Comments
0 comment