سعودی عرب کے سب سے زیادہ بزرگ ترین شہری انتقال کرگئے

سعودی عرب کے سب سے زیادہ بزرگ ترین شہری انتقال کرگئے

نصیر بن رادان 142 برس کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے
سعودی عرب کے سب سے زیادہ بزرگ ترین شہری انتقال کرگئے

ویب ڈیسک

|

12 Jan 2026

سعودی عرب کے معمر ترین شہری نصیر بن رادان 142 برس کی عمر میں انتقال کر گئے.

سعودی عرب کے بزرگ ترین شہری سمجھے جانے والے نصیر بن رادان الراشد الوداعی 142 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کا شمار ایسے افراد میں ہوتا تھا جنہوں نے موجودہ سعودی ریاست کے قیام سے قبل کا دور بھی دیکھا اور کئی نسلوں کے ساتھ زندگی گزاری۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مرحوم کی نمازِ جنازہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے دہاران الجنوب میں ادا کی گئی، جس میں سات ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں ان کے آبائی گاؤں ال راشد میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔

نصیر بن رادان کی پیدائش اس دور میں ہوئی تھی جب سعودی عرب ایک جدید ریاست کی شکل میں قائم نہیں ہوا تھا۔ انہوں نے بانیٔ مملکت شاہ عبدالعزیز سے لے کر موجودہ فرمانروا شاہ سلمان تک تمام ادوار کا مشاہدہ کیا۔ ان کی ایک صدی سے زائد طویل زندگی کے دوران ملک نے سیاسی، سماجی اور معاشی سطح پر بڑی تبدیلیاں دیکھیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق نصیر بن رادان نہایت مذہبی شخصیت تھے اور انہوں نے اپنی زندگی میں 40 سے زائد مرتبہ فریضۂ حج ادا کیا۔ ان کے قریبی افراد کا کہنا ہے کہ وہ سادگی، عبادت اور صبر و استقامت کی علامت سمجھے جاتے تھے۔

مرحوم کے بچوں، پوتے، پوتیوں، نواسوں اور نواسیوں کی مجموعی تعداد 134 بتائی جاتی ہے۔ انہوں نے آخری مرتبہ 110 سال کی عمر میں شادی کی تھی، جبکہ آخری اہلیہ سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

نصیر بن رادان کے انتقال کی خبر سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئی، جہاں صارفین نے انہیں ایمان، ثابت قدمی اور طویل عمر کی مثال قرار دیتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!