3 hours ago
17 جنوری کو عام تعطیل کا اعلان
ویب ڈیسک
|
13 Jan 2026
سندھ حکومت نے شبِ معراج کے موقع پر صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سندھ حکومت کے زیرِ انتظام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے ہفتہ 17 جنوری 2026 کو بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ اسٹیئرنگ کمیٹی برائے تعلیم کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا تھا، جو 28 نومبر 2024 کو منعقد ہوا تھا۔
شبِ معراج اسلامی قمری کیلنڈر کے مطابق ہر سال 27 رجب کو منائی جاتی ہے۔ اس مقدس رات کو واقعۂ اسراء و معراج پیش آیا، جب نبی کریم حضرت محمد ﷺ کو اللہ تعالیٰ کے حکم سے ایک بابرکت سفر اور آسمانی معراج عطا کی گئی۔
شبِ معراج کو مسلمان دنیا بھر میں عبادات، نوافل اور خصوصی دعاؤں کے ذریعے عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔
Comments
0 comment