بجلی صارفین کیلیے بڑی خوش خبری، حکومتی درخواست منظور ہونے پر بڑا ریلیف

بجلی صارفین کیلیے بڑی خوش خبری، حکومتی درخواست منظور ہونے پر بڑا ریلیف

جلد حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا، اطلاق جنوری 2026 سے ہوگا
بجلی صارفین کیلیے بڑی خوش خبری، حکومتی درخواست منظور ہونے پر بڑا ریلیف

ویب ڈیسک

|

12 Jan 2026

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بنیادی بجلی ٹیرف سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملک بھر میں بجلی کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یکساں ٹیرف سے متعلق سماعت مکمل ہونے کے بعد نیپرا نے اپنا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے، جس پر حتمی نوٹیفکیشن حکومت کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔

اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت پورے ملک کے صارفین پر ہوگا اور بنیادی ٹیرف میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کے نئے بنیادی ٹیرف کا نفاذ یکم جنوری 2026 سے ہوگا۔ فیصلے کے تحت گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ بنیادی ٹیرف 47 روپے 69 پیسے فی یونٹ پر برقرار رکھا گیا ہے۔

اسی طرح پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ایک سے 100 یونٹ تک بجلی کا نرخ 10 روپے 54 پیسے فی یونٹ اور 101 سے 200 یونٹ تک 13 روپے 01 پیسے فی یونٹ ہی وصول کیے جائیں گے۔

نیپرا کے اس فیصلے کو صارفین کے لیے ایک حد تک ریلیف قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ بجلی کے بنیادی نرخوں میں اضافے کا خدشہ فی الحال ٹل گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!