ٹرمپ ایک اور ملک کے صدر قرار

ٹرمپ ایک اور ملک کے صدر قرار

ٹرمپ نے خود کو قائمقام صدر قرار دیا ہے
ٹرمپ ایک اور ملک کے صدر قرار

ویب ڈیسک

|

12 Jan 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک غیر معمولی دعویٰ کرتے ہوئے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دے دیا ہے۔

ٹرمپ نے یہ اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک تصویر کے ذریعے کیا، جس میں انہیں جنوری 2026 سے وینزویلا کا ’’ایکٹنگ صدر‘‘ ظاہر کیا گیا۔

بین الاقوامی ذرائع کے مطابق پوسٹ میں ٹرمپ کی سرکاری تصویر کے ساتھ یہ بھی درج تھا کہ وہ امریکا کے 45ویں اور 47ویں صدر ہونے کے ساتھ ساتھ وینزویلا کی عبوری قیادت بھی سنبھال رہے ہیں۔ اس بیان کے بعد عالمی سطح پر بحث اور تشویش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا نے حال ہی میں وینزویلا میں فوجی کارروائی کی اور صدر نکولس مادورو کو حراست میں لے کر نیویارک منتقل کیا، جہاں ان پر منشیات سے متعلق مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ عبوری دور میں وینزویلا میں سیاسی منتقلی کی نگرانی کی جائے گی۔

ادھر وینزویلا کی نائب صدر اور وزیرِ تیل ڈیلسے روڈریگز نے عبوری صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے، تاہم وینزویلا کے اعلیٰ حکام امریکا پر ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت اور قدرتی وسائل پر قبضے کی کوششوں کا الزام لگا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ امریکا اس عبوری مدت میں وینزویلا کے تیل سے حاصل ہونے والی آمدنی کی نگرانی کرے گا تاکہ اسے دونوں ممالک کے عوام کے فائدے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔ ان کے مطابق وینزویلا 30 سے 50 ملین بیرل تیل امریکا کو فراہم کرے گا، جسے عالمی منڈی کی قیمت پر فروخت کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق ٹرمپ کے اس بیان نے عالمی سیاست میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جبکہ لاطینی امریکا سمیت مختلف خطوں میں امریکا کے کردار پر سوالات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!