سندھ میں اب تک منکی پاکس سے 9 اموات رپورٹ
Webdesk
|
15 Apr 2026
کراچی: سندھ میں اب تک منکی پاکس سے 9 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر منکی پاکس سے 122 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 25 کیسز کی لیبارٹری سے تصدیق ہو چکی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منکی پاکس کے 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں 1 کراچی اور 1 خیرپور سے تعلق رکھتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق زیادہ تر کیسز ضلع خیر پور سے رپورٹ ہوئے ہیں، جہاں 18 تصدیق شدہ کیسز سامنے آئے ہیں، اس کے علاوہ سکھر سے 3 اور کراچی سے 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے عوام اور طبی عملے سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں اور نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال میں خصوصی احتیاط برتیں۔
Comments
0 comment