9 hours ago
پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے کمی
ویب ڈیسک
|
29 Sep 2026
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا گیا۔
اوگرا نے 30 ستمبر کیلیے نئی قیمتوں کا تعین کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 402 روپے 24 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تبدیلیوں، پلاٹس ریٹس اور پریمیم کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment