ایران میں امریکی ڈالر کی قیمت 24 لاکھ 45 ہزار ریال سے تجاوز

ایران میں امریکی ڈالر کی قیمت 24 لاکھ 45 ہزار ریال سے تجاوز

آج منگل کو امریکا اور ایران کے ساتھ ثالثوں کی جانب سے الگ الگ ملاقاتوں کی توقع ہے
ایران میں امریکی ڈالر کی قیمت 24  لاکھ 45 ہزار ریال سے تجاوز

Webdesk

|

29 Sep 2026

ایرانی ریال کی قدر میں تیزی سے جاری کمی ایک نئی ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، پیر کے روز ڈالر نے دن کا آغاز تقریبا 24 لاکھ 5 ہزار ریال سے کیا، تاہم کاروبار کے دوران اس کی قیمت مزید بڑھتی گئی اور 24 لاکھ 50 ہزار ریال سے تجاوز کر گئی۔

ایک ہفتہ قبل ڈالر 23 لاکھ 30 ہزار ریال کے آس پاس تھا، جب کہ ایک سال قبل امریکی ڈالر کی قیمت تقریبا 11 لاکھ 10 ہزار ایرانی ریال تھی، یوں ایک سال کے دوران ڈالر کی قیمت دوگنا سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔

یہ صورت حال ایسے وقت میں پیدا ہوئی ہے جب ایران کو اقتصادی اور فوجی دبا کا سامنا ہے اور امریکا کے ساتھ ممکنہ نئے بالواسطہ مذاکرات کی کوششیں بھی شکل اختیار کر رہی ہیں۔

آج منگل کو امریکا اور ایران کے ساتھ ثالثوں کی جانب سے الگ الگ ملاقاتوں کی توقع ہے۔ ان مذاکرات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر تہران کی جانب سے پیش کی گئی سات روزہ تجویز کے ترمیم شدہ مسودے پر بات چیت ہوگی۔

ریال کی کمزور ہوتی قدر اور تجارت میں بڑھتی رکاوٹیں ایران پر اقتصادی دبا میں مزید اضافہ کر رہی ہیں، جبکہ آبنائے ہرمز کے حوالے سے انتباہات اور حالیہ فوجی جھڑپیں ایران اور خطے پر ایک بار پھر تنازع کے خطرے کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!