صومالیہ میں ہائی جیک بحری جہاز پر کارروائی، 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد ہلاک

صومالیہ میں ہائی جیک بحری جہاز پر کارروائی، 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد ہلاک

صومالیہ کی فورسز نے 9 قزاقوں کو گرفتار کر کے جہاز کا کنٹرول سنبھال لیا
صومالیہ میں ہائی جیک بحری جہاز پر کارروائی، 3 پاکستانیوں سمیت 5 افراد ہلاک

ویب ڈیسک

|

29 Sep 2026

صومالیہ: صومالی فورسز نے قزاقوں کے قبضے میں موجود بحری جہاز اونر 25 پر کارروائی کی، جس کے دوران 5 کریو ارکان ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جہاز کے عملے میں پاکستانی، بھارتی، میانمار اور انڈونیشیا کے شہری شامل تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں 3 پاکستانی، ایک بھارتی اور میانمار کا ایک شہری شامل ہے۔

ہلاک پاکستانیوں کی شناخت سیکنڈ آفیسر کاشف عمر، تھرڈ انجینئر محمود انصاری اور رفیع اللہ خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی کریو رکن تنویر اور میانمار کا چیف انجینئر بھی شامل ہے۔

سیکنڈ انجینئر حسین یوسف کے مطابق کارروائی کے دوران فورتھ انجینئر عثمان، عقیل، امین اور ایک انڈونیشین زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران جہاز کا اسٹیئرنگ بھی خراب ہوگیا، جس کے بعد اسے دوسرے بحری جہاز کے ساتھ باندھ کر منتقل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب جاں بحق پاکستانیوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی اور واقعے کی معلومات جہاز میں موجود پاکستانیوں کے ذریعے مل رہی ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق شدید گرمی کے باعث میتیں متاثر ہورہی ہیں، حکومت زندہ افراد کی بازیابی میں ناکام رہی، اب کم از کم میتوں کو محفوظ حالت میں پاکستان پہنچانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

دوسری جانب صومالی حکام نے کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قزاقوں نے 5 یرغمالیوں کو ڈھال بناکر قتل کیا تاہم فورسز نے پیش قدمی جاری رکھی اور کنٹرول حاصل کرلیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!