پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینا بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے، تحقیق

پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینا بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے، تحقیق

تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ پلاسٹک بوتلوں میں موجود مشروبات سے اجتناب کرنا چاہیے۔
پلاسٹک کی بوتل میں پانی پینا بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے، تحقیق

Webdesk

|

8 Aug 2024

کراچی: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک کی بوتلوں سے پانی پینا بلڈ پریشر کو بڑھا سکتا ہے۔ایک اور تحقیق کے مطابق شیشے کی بوتلوں میں موجود مائع میں بھی مائیکرو پلاسٹک پائے گئے ہیں۔

 ماہرین کے مطابق ان ذرات کا بلند فشار خون سے تعلق رکھتا ہے جو قلبی مرض کے خطرات میں اضافے کا سبب ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین مطالعے سے پتہ چلا ہے کہ تحقیق کے شرکا میں بلڈ پریشر اس وقت کم ہوا جب انہوں نے پلاسٹک اور شیشے کی بوتلوں سے پانی سمیت تمام مائع کا استعمال بند کر دیا اور دو ہفتوں تک صرف نلکے کا پانی پیا۔

آسٹریا کی ڈنوبے پرائیوٹ یونیورسٹی کے محققین نے کہاکہ تحقیق سے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ پلاسٹک بوتلوں میں موجود مشروبات سے اجتناب کرنا چاہیے۔

تحقیق کے نتائج میں پہلی بار بتایا گیا ہے کہ پلاسٹک کے استعمال میں کمی بلڈ پریشر کو کم کر سکتی ہے، جس کی ممکنہ وجہ خون میں پلاسٹک ذرات کی کمی ہوسکتی ہے جس سے قلبی صحت کو لاحق خطرات میں کمی ہوسکتی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!