خیبر پختونخوا حکومت نے ''صحت کارڈ'' پر مفت علاج کی سہولت بحال کردی

خیبر پختونخوا حکومت نے ''صحت کارڈ'' پر مفت علاج کی سہولت بحال کردی

ہر شہری کو 10 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت نومنتخب حکومت کا عوامی فلاح و بہبود کی جانب پہلا قدم ہے
خیبر پختونخوا حکومت نے ''صحت کارڈ'' پر مفت علاج کی سہولت بحال کردی

Webdesk

|

12 Mar 2024

خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے وعدے کے مطابق کے پی میں آج یکم رمضان المبارک سے ''صحت کارڈ'' پر مفت علاج کی سہولت بحال کردی ہے۔ 

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں میں تقریباً ایک سال بعد '' صحت کارڈ'' کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا گیا ہے۔ 

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے عوام کی فلاح و بہبود پر مرکوز وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے صوبے کے تمام بڑے اسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت کو بحال کیا ہے۔ 

صحت کارڈ پر خیبرپختونخوا کے ہر شہری کو 10 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت نومنتخب حکومت کا عوامی فلاح و بہبود کی جانب پہلا قدم ہے۔

ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے عمران خان کے نظریے کے مطابق تحریک انصاف دور حکومت میں عوام کی فلاح کیلئے شروع کیے گئے تمام منصوبوں کا نئے سرے سے آغاز کیا جائے گا۔

پی ڈی ایم اور کٹھ پتلی نگران حکومت نے عوام سے عمران خان کی فراہم کردہ تمام سہولیات چھین کر تکلیف دہ مہنگائی کی چکی میں پستے شہریوں کو مرنے پر مجبور کردیا۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کی بحالی کا عملی اقدام علی امین گنڈا پور کے عوامی وزیر اعلیٰ ہونے کا ثبوت ہے۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پرپناہ گاہوں کی بحالی کے ذریعے مزدور طبقے کیلئے سحرو افطار کے خصوصی اہتمام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

بانی چئیرمین عمران خان کے وژن کی روشنی میں بہت جلد خیبرپختونخوا حکومت کی کاوشوں سے صوبے کو حقیقی فلاحی ریاست کے تصور پر ازسرِ نو تعمیر کیا جائے گا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!