کراچی میں رواں سال کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

کراچی میں رواں سال کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

مریض کی عمر 32 سال ہے۔متاثرہ مریض کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔
کراچی میں رواں سال کانگو وائرس کا پہلا کیس رپورٹ

Webdesk

|

14 Aug 2024

کراچی : شہر قائد میں رواں سال کا پہلا کانگو  وائرس کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق رواں سال کا پہلا کانگو وائرس کیس جناح ہسپتال میں رپورٹ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مریض کو بخار اور ڈائریا کے سبب ہسپتال لایا گیا تھا۔

 مریض کا کانگو ٹیسٹ مثبت آیا ہے، مریض کی عمر 32 سال ہے۔متاثرہ مریض کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا۔

ماہرین کے مطابق کانگو جان لیوا وائرس ہے اور اس سے بچاؤ کے امکانات صرف 10 فیصد ہیں،کانگو وائرس جانوروں سے انسان اور انسان سے انسان میں منتقل ہوتا ہے۔ مسوڑوں، ناک اور فضلے میں خون آنا اور  تیز بخار کانگو وائرس کی علامات ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!