غصے پر قابو پانے کا آسان طریقہ؟

غصے پر قابو پانے کا آسان طریقہ؟

ماہرین صحت کے مطابق غصے آنے کی صورت میں اسے ختم یا کم کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جائیں
غصے پر قابو پانے کا آسان طریقہ؟

Webdesk

|

16 Apr 2024

کسی بھی انسان کو غصہ آنا فطری عمل ہوتا ہے، لیکن جب یہ بڑھتا ہے یا اس پر قابو پانا مشکل ہوجاتا ہے تو یہ مزید پریشانی کا باعث بن جاتا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ غصے کا اظہار کرنا بھی بے حد ضروری ہے، یہ ایک منفی جذبہ ہے جو انسان کی ذہنی وجسمانی صحت کو بری طرح متاثر بھی کرتا ہے، غصے کو دبائے رکھنا اور برداشت کرنا ذہنی و جسمانی صحت کے لیے بے حد نقصان دہ ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق غصے آنے کی صورت میں اسے ختم یا کم کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیے جائیں، کھڑے ہو تو بیٹھ جانے یا چہل قدمی کریں اس کے علاوہ ایک عمل ایسا بھی ہے،ٹھنڈا پانی پیئں، تنازعہ کی جگہ سے دور ہوجائیں،جو غصے پر قابو پانے کیلئے بہت کارآمد ہے۔

جاپان کی ناگویا یونیورسٹی کے گریجویٹ اسکول آف انفارمیٹکس کی تحقیق کے مطابق لکھنا(رائٹنگ) وہ واحد عمل ہے جو غصے کو فوری کم کرسکتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ غصے کے وقت جذبات کو کسی کاغذ پر تحریرکرکے پھاڑنے سے غصہ فوری ختم ہوجاتا ہے یہ سادہ سا عمل غیر معمولی اثر رکھتا ہے جس کے بعد آپ بہتر محسوس کرتے ہیں۔

محققین نے طویل مطالعے کے بعد اس بات کا پتہ کیا کہ لکھنا کس طرح غصے کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے اور کس طرح جذبات کے ساتھ بات چیت کا اثر مزاج پر پڑتا ہے۔

اس تحقیق کے مرکزی محقق نوبیوکی کاوائی کے مطابق ہمیں توقع تھی کہ ہمارا طریقہ غصے کو کسی حد تک کم کر دے گا اور تحقیق میں ہم نے یہی دیکھا کہ اس عمل کو کرنے بعد شرکاء کا غصہ تقریباً مکمل طور پر ختم ہوگیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!