چیف الیکشن کمشنر کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی حقیقت سامنے آگئی

چیف الیکشن کمشنر کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی حقیقت سامنے آگئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان نے اعلامیہ جاری کردیا
چیف الیکشن کمشنر کے واٹس ایپ اکاؤنٹ کی حقیقت سامنے آگئی

Webdesk

|

17 Jan 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سربراہ سکندر سلطان راجہ کے نام اور تصویر سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ سامنے آگیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمیشنر کے نام اور تصویر سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عوام چیف الیکشن کمیشنرکے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس اور ان سے پھیلائے گئے پیغامات سے ہوشیار رہیں اور انہیں نظر انداز کریں۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے پر نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہا ’ہم جیسے جیسے انتخابات کے قریب جا رہے ہیں، اس طرح کے ہتھکنڈے بڑھ رہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ اب چیف الیکشن کمشنر کو ہدف بنایا جا رہا ہے،آج فیک نیوز جمہوریت اور صحافت کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!