سکیورٹی ضمانت نہ ملی تو مشرق وسطی کا کو ئی انفراسٹر کچر محفوظ نہیں رہے گا: قالیباف

سکیورٹی ضمانت نہ ملی تو مشرق وسطی کا کو ئی انفراسٹر کچر محفوظ نہیں رہے گا: قالیباف

اگر امریکا اس بنیادی حقیقت کو نہ سمجھے تو وہ ایرانی قوم کی جانب سے بار بار سخت جواب ملنے کے چکر میں پھنسا رہے گا۔
سکیورٹی ضمانت نہ ملی تو مشرق وسطی کا کو ئی انفراسٹر کچر محفوظ نہیں رہے گا: قالیباف

Webdesk

|

30 Sep 2026

تہران: ایران نے خبردار کیا ہے کہ اس کی سلامتی کی ضمانت نہ دی گئی تو مشرق وسطی میں کوئی انفراسٹرکچر محفوظ نہیں رہے گا۔

 ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے منگل کو سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں کہا کہ اگر ایران تیل فروخت نہیں کرسکتا تو خطے میں کوئی دوسرا ملک بھی تیل فروخت نہیں کرسکے گا،ایرانی عوام کو محاصرے اور دھمکیوں سے کبھی خوف زدہ نہیں ہونا چاہیے ۔

قالیباف نے کہا کہ اگر امریکا اس بنیادی حقیقت کو نہ سمجھے تو وہ ایرانی قوم کی جانب سے بار بار سخت جواب ملنے کے چکر میں پھنسا رہے گا۔

 ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران کی آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کی تجویز پر امریکا کے باضابطہ جواب کا انتظار ہے ۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف میجر جنرل علی عبداللہی نے ایک پیغام میں خبردار کیا ہے کہ ایران کی مسلح افواج، مزاحمت کے جنگجوں اور مزاحمت کاروں کے ساتھ مل کر ملک کے خلاف کسی بھی خطرے کا فیصلہ کن اور تباہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز مرکز کے مطابق آبنائے ہرمز میں نامعلوم پروجیکٹائل کی زد میں آنے سے ایک بحری جہاز میں آگ بھڑک اٹھی، جس پر قابو پالیا گیا۔

 امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو پابندیوں میں نرمی اور منجمد اثاثے واپس کرنے کی پیشکش سے متعلق خبر کی تردید کردی۔۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران کو ایسی کوئی پیشکش نہیں کی۔

قطر نے خبردار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ اور مشرقِ وسطی میں بدامنی کے باعث عالمی معیشت کو سنگین نقصان پہنچ سکتا ہے ۔

قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد بن محمد الانصاری نے کہا کہ مشرقِ وسطی دنیا کو صرف تیل اور گیس ہی فراہم نہیں کرتا بلکہ یہاں سے ایسی اہم اشیا بھی دوسرے ممالک کو بھیجی جاتی ہیں جو خوراک کی پیداوار اور صنعتوں کے لیے ضروری ہیں۔ امریکا نے عراقی ایئرلائنز کو ایرانی زائرین کی عراق آمد و رفت کیلئے پابندیوں سے استثنی دے دیا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!