پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان

پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان

پاکستان کا بھارت کے خلاف ریکارڈ متاثر کن نہ ہونے کے باوجود ٹیمیں ایک گروپ میں ہوں گی
پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ایک ہی گروپ میں رکھنے کا امکان

Webdesk

|

30 Sep 2026

دبئی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کو ایک بار پھر ورلڈ کپ کے ایک ہی گروپ رکھنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا بھارت کے خلاف ریکارڈ متاثر کن نہ ہونے کے باوجود ٹیمیں ایک گروپ میں ہوں گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمرشل پارٹنرز نے بھی پاک بھارت مقابلے کو گروپ اسٹیج میں لازمی قرار دیا ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاک بھارت مقابلے کو براڈ کاسٹرز اب بھی اہم سمجھتے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے شیڈول کی رونمائی کل کیپ ٹاون میں کی جائے گی جو پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے ہو گی۔

14 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ آئندہ برس 02 اکتوبر سے 21 نومبر2027 تک جنوبی افریقا، نمیبیا اور زمبابوے میں کھیلا جائے گا۔یکم اکتوبر سے آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ایک سال کا کانٹ ڈان شروع ہوگا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!