43 mins ago
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی، نوٹیفکیشن جاری
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 پیسے سستا
ویب ڈیسک
|
30 Sep 2026
اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 89 پیسے کمی کی گئی ہے۔
کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
Comments
0 comment