عراق سے مکمل امریکی فوج کا انخلا، ایرانی اتحادیوں کا جشن

عراق سے مکمل امریکی فوج کا انخلا، ایرانی اتحادیوں کا جشن

اتحادی افواج کے انخلا سے ایران کو تزویراتی فائدہ ہوگا
عراق سے مکمل امریکی فوج کا انخلا، ایرانی اتحادیوں کا جشن

Webdesk

|

30 Sep 2026

بغداد: امریکی فوج آج عراق میں اپنے آخری فوجی اڈوں سے بھی نکل جائے گی۔ ایران اور اس کے اتحادی اس انخلا کو اپنی فتح قرار دے رہے ہیں، کیونکہ دو دہائیوں سے زائد عرصے کی جنگ میں 4,500 امریکیوں کی ہلاکت کے بعد اب عراق میں ایران اور اس کے حامیوں کا گہرا اثر و رسوخ قائم ہے ۔

عراقی سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ 2024 میں صدر جو بائیڈن کے دور میں طے پانے والا یہ انخلا، جس پر صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے ایران کے خلاف جنگ کے دوران بھی عمل درآمد جاری رکھا، تہران اور اس کے طاقتور اتحادیوں کو عراق میں کھلی چھوٹ دے سکتا ہے ۔

ایران نواز مسلح شیعہ گروہوں کے مطالعے کے ماہر عراقی سکیورٹی تجزیہ کار جاسم البہادلی نے کہا، اتحادی افواج کے انخلا سے ایران کو تزویراتی فائدہ ہوگا، کیونکہ اس سے وہ فوجی موجودگی ختم ہو رہی ہے جو کئی برسوں سے عراق میں تہران کے اثر و رسوخ کے لیے ایک توازن کا کردار ادا کرتی رہی ہے ۔

ایران نواز مسلح دھڑوں کے اتحاد اسلامک ریزسٹنس اِن عراق کے کمانڈر ابو مجتبی الیسیری نے امریکی انخلا کو عراقی اسلامی مزاحمتی گروہوں اور باوقار عراقیوں کی تاریخی فتح اور امریکی منصوبے کی فیصلہ کن شکست قرار دیا۔

انہوں نے رائٹرز سے کہا، آج 30 ستمبر کو ہم عراق کی تاریخ کے ایک سیاہ باب کے خاتمے اور اپنے ملک پر اپنی مرضی مسلط کرنے میں قابض قوت کی ناکامی کا جشن منائیں گے ۔

 عراق نے ثابت کر دیا ہے کہ اس کی خودمختاری غیر ملکی افواج سے نہیں بلکہ مزاحمت اور عوام کی مرضی سے محفوظ بنائی جا سکتی ہے ۔امریکی فوج نے 2003 میں عراق پر حملہ کرکے سنی مسلم آمر صدام حسین کی حکومت کا خاتمہ کیا تھا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!