دبئی سے تل ابیب جانے والے جہاز کی ہائی جیکنگ کا ڈراپ سین، پائلٹس میں جھگڑا ہوا

دبئی سے تل ابیب جانے والے جہاز کی ہائی جیکنگ کا ڈراپ سین، پائلٹس میں جھگڑا ہوا

جہاز کو سعودی عرب کے شہر تبوک کے ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے، سیکیورٹی حکام
دبئی سے تل ابیب جانے والے جہاز کی ہائی جیکنگ کا ڈراپ سین، پائلٹس میں جھگڑا ہوا

ویب ڈیسک

|

30 Sep 2026

دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز میں دورانِ پرواز پائلٹس کے درمیان مبینہ ہاتھا پائی کے بعد طیارے کو سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

فلائٹ ایف زیڈ 1073 نے پہلے ہنگامی صورتحال کا کوڈ 7700 جبکہ مختصر وقت کے لیے ہائی جیکنگ کا کوڈ 7500 بھی جاری کیا۔ فلائٹ ٹریکنگ کے مطابق طیارے کا رخ اردن کی فضائی حدود سے سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق سعودی فوجی طیاروں نے مسافر طیارے کو گھیرے میں لے کر تبوک ایئرپورٹ پر اتارا۔ پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے واقعے کو ہائی جیکنگ قرار دینے سے انکار کیا ہے۔ ایک اسرائیلی عہدیدار کے مطابق معاون پائلٹ سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ طیارہ کریش کرنے کی مبینہ کوشش سے متعلق شواہد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

تبوک ایئرپورٹ حکام کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے پائلٹ اور معاون پائلٹ کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!