سورۃ الرحمٰن سے کینسر کو شکست دی، اداکار نعمان اعجاز

سورۃ الرحمٰن سے کینسر کو شکست دی، اداکار نعمان اعجاز

جب کینسر کی تشخیص ہوئی تو ایک دوست کے مشورے پر تلاوت شروع کی جو آج بھی کرتا ہوں، سرجری کے بعد کیمو کی ضرورت پیش نہیں آئی
سورۃ الرحمٰن سے کینسر کو شکست دی، اداکار نعمان اعجاز

ویب ڈیسک

|

27 Aug 2026

پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ جون 2024 میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور اس دوران انہیں اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک نجی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے بتایا کہ ان کے کان کے قریب ایک رسولی تھی جسے سرجری کے ذریعے نکالا گیا، جبکہ معدے میں کینسر کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔ 

ان کے مطابق بعد میں اسکین میں کیںسر نظر نہیں آیا اور انہیں کیموتھراپی کی ضرورت بھی پیش نہیں آئی۔

نعمان اعجاز نے بتایا کہ بیماری کی تشخیص کے بعد ایک دوست کے مشورے پر انہوں نے روزانہ سورۃ الرحمٰن کی تلاوت شروع کی، جو وہ اب بھی باقاعدگی سے کرتے ہیں۔

اداکار نے اپنی صحت یابی کے تجربے کو بیان کرتے ہوئے سورۃ الرحمٰن کو اپنے لیے کینسر کے علاج کا ذریعہ قرار دیا۔ 

نوٹ: یہ اداکار کا ذاتی تجربہ ہے، جبکہ کینسر کے علاج اور کیموتھراپی سے متعلق فیصلے مریض کی طبی صورتحال کے مطابق ماہر ڈاکٹر ہی کرتے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!