لیڈی کلر بھارتی تاریخ کی فلاپ ترین فلم بن گئی

لیڈی کلر بھارتی تاریخ کی فلاپ ترین فلم بن گئی

45 کروڑ میں بننے والی فلم اب یوٹیوب پر مفت دستیاب ہے مگر اسے یہاں بھی کوئی نہیں دیکھ رہا
لیڈی کلر بھارتی تاریخ کی فلاپ ترین فلم بن گئی

Webdesk

|

27 Oct 2024

فلم سازی میں زیادہ تر بڑی فلموں پر کروڑوں کی لاگت آتی ہے، یہ ایک مہنگا کاروبار ہے ، جتنا بڑا اسٹار فلم میں اداکاری کرے گا، اس فلم کا بجٹ بھی اس کے حساب سے رکھا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس کے باوجود پروڈکشن سے لیکر کاسٹنگ اور وی ایف ایکس تک فلم کی تیاری پر لگنے والے بے پناہ سرمائے کی واپسی کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی، اس کا تازہ ثبوت گزشتہ سال ریلیز کی گئی بھارتی فلم کی صورت میں سامنے آیا ہے۔

دی لیڈی کلر نومبر 2023میں سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی بھارتی تاریخ کی ناکام ترین فلم ثابت ہوئی ہے، جس پر لگنے والی 99.99 فیصد رقم ضائع ہوچکی ہے۔

45 کروڑ میں بننے والی فلم اب یوٹیوب پر مفت دستیاب ہے مگر اسے یہاں بھی کوئی نہیں دیکھ رہا اور یہ یوٹیوب پر ایک ماہ میں صرف 2.4 ملین ویوز ہی لے سکی۔ریلیز ہونے کے بعد یہ فلم 10 ماہ میں صرف 60 ہزار روپے کا کاروبار کرسکی۔

بھارت میں اس کی ریلیز کے پہلے دن اس فلم کے صرف 293 ٹکٹ فروخت ہوئے تھے اور اب یہ تعداد بڑھ کر صرف 500 تک پہنچی ہے۔

اجے بہل کی ہدایت کاری میں بنی دی لیڈی کلر میں ارجن کپور اور بھومی پیڈنیکر نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔مگر فلم ساز بھی پریشان ہے کہ یہ فلم اتنی زیادہ فلاپ کیوں ہوگئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!