اخلاقیات کے معنی مرد اور عورت کے لئے الگ الگ بنا دئیے گئے ہیں: ثانیہ سعید

اخلاقیات کے معنی مرد اور عورت کے لئے الگ الگ بنا دئیے گئے ہیں: ثانیہ سعید

ہمارا معاشرہ یہ سمجھتا ہے کہ نوجوانوں کی زندگیوں کے ہر مسئلے کا حل شادی ہے ۔
اخلاقیات کے معنی مرد اور عورت کے لئے الگ الگ بنا دئیے گئے ہیں: ثانیہ سعید

Webdesk

|

11 Oct 2026

کراچی: اداکارہ ثانیہ سعید کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں بھی ٹی وی پر ایک بااختیار عورت دکھانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کیا جاتا ہے کیونکہ چینلز، رائٹرز اور عوام خواتین کو صرف اخلاقیات کے دائرے میں ہی جج کرنا چاہتے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ثانیہ سعید نے کہاکہ اخلاقیات کے معنی مرد اور عورت کے لئے الگ الگ بنادئیے گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے نئے ڈرامے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا معاشرہ یہ سمجھتا ہے کہ نوجوانوں کی زندگیوں کے ہر مسئلے کا حل شادی ہے ۔

 یہی بات بچیاں بھی سیکھ لیتی ہیں اور مجھے اس بات سے اختلاف ہے کہ ہماری خواتین کو ایسے بیٹے چاہئیں جو سوال نہ کریں، والدین کو ایسے بچے چاہئیں جو ان کی ہر بات آنکھ بند کر کے تسلیم کریں، میں اسے درست نہیں سمجھتی اور ا س کی بھرپورمخالف ہوں ۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!