ہزاروں مداح عید پر شاہ رخ خان سے مبارک باد لینے پہنچ گئے

ہزاروں مداح عید پر شاہ رخ خان سے مبارک باد لینے پہنچ گئے

شاہ رخ خان نے ہاتھ ہلا کر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں مبارک باد پیش کی
ہزاروں مداح عید پر شاہ رخ خان سے مبارک باد لینے پہنچ گئے

ویب ڈیسک

|

12 Apr 2024

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سے رواں سال بھی عید پر ملنے اور مبارک باد وصول کرنے کے لیے ہزاروں مداح پہنچے۔

ممبئی میں قائم شاہ رخ خان کے گھر منت کے باہر ہزاروں مداح جمعرات کو پہنچے اور وہ کئی گھنٹے تک شاہ رخ خان کی ایک جھلک کے منتظر رہے۔

اس دوران جب کنگ خان کو گھر کے باہر مداحوں کے جمع ہونے کی خبر ملی تو وہ اپنے چھوٹے صاحبزادے ابراہیم کے ساتھ بالکونی میں آئے اور گھر کے باہر جمع ہونے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

شاہ رخ خان کو دیکھ کر مداحوں نے تالیاں بجائیں اور ان سے اپنی محبت کا اظہار بھی کیا جس کے جواب میں کنگ خان نے ہاتھ ہلا کر اور ہاتھوں کے اشارے سے پیار کر کے اُن کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر پولیس کی جانب سے منت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!