ہنی سنگھ کی مہوش حیات کے لیے پرفارمنس

ہنی سنگھ کی مہوش حیات کے لیے پرفارمنس

ہنی سنگھ نے دبئی میں ایک پروگرام میں مہوش حیات کے لیے خصوصی گانا گایا
ہنی سنگھ کی مہوش حیات کے لیے پرفارمنس

ویب ڈیسک

|

4 May 2024

دبئی: معروف بھارتی گلوکار (ریپر) یو یو ہنی سنگھ نے حال ہی میں ہونے والے ایک کنسرٹ میں خصوصی طور پر پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے لیے اپنا مشہور گانا ’براؤن رنگ‘ گایا ہے۔

بھارتی گلوکار اور مہوش حیات دبئی میں ایک ساتھ اسٹیج پر موجود تھے اور دونوں کے درمیان بے تکلفی نے پاک بھارت مداحوں کی توجہ حاصل کی جبکہ پاکستانی توجہ تو مہوش حیات پر تنقید کرنے لگے۔

ہنی سنگھ کے گانا گانے پر مہوش حیات نہ صرف لطف اندوز ہوئیں بلکہ وہ تالیاں بجاتی اور خوش ہوتی بھی نظر آئیں۔ اس کی ویویڈیو بھارتی گلوکار نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے۔

 

 

اُدھر مہوش حیات نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ اُن کا نیا گانا ہنی سنگھ کے ساتھ آرہا ہے جو جلد ریلیز ہوگا۔

اس سے قبل بھارتی فنکار نے انسٹاگرام پر مہوش حیات کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کرتے ہوئے انہیں بہادر قرار دیا تھا۔

مہوش نے اس تصویر کو اپنی اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے بھی آپ (ہنی سنگھ) سے ملکر بہت خوشی ہوئی، آپ کی صلاحیت ناقابل یقین ہے‘۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!