11 hours ago
ہالی ووڈ اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں
میڈرڈ میں ان کی موت کی تصدیق کی گئی، جہاں وہ گزشتہ کافی عرصے سے زیر علاج تھیں

ویب ڈیسک
|
27 Aug 2025
اسپین کی معروف اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی 42 سال کی عمر میں کینسر سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئیں۔
میڈرڈ میں ان کی موت کی تصدیق کی گئی، جہاں وہ گزشتہ کافی عرصے سے زیر علاج تھیں۔
ویرونیکا نے اپنی شاندار اداکاری سے فلم انڈسٹری میں نمایاں مقام بنایا اور متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔ ان کی صلاحیتوں کا لوہا اسپین کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی مانا جاتا تھا۔
ان کی آخری فلم "آرٹیفیشل جسٹس" 2024 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں انہوں نے ایک جج کا کردار ادا کیا تھا۔ یہ فلم ایک سنسنی خیز کہانی پر مبنی تھی جہاں ان کا کردار عدالتی نظام میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کی سازشوں کو بے نقاب کرتا ہے۔
Comments
0 comment