بھارتی گلوکار نے ماہرہ خان سے کنسرٹ میں معافی مانگ لی

بھارتی گلوکار نے ماہرہ خان سے کنسرٹ میں معافی مانگ لی

اریجیت سنگھ ماہرہ خان کو پہچان نہیں سکے تھے
بھارتی گلوکار نے ماہرہ خان سے کنسرٹ میں معافی مانگ لی

ویب ڈیسک

|

29 Apr 2024

بھارت کے نامور گلوکار اریجیت سنگھ نے دبئی میں ہونے والے کنسرٹ کے دوران پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے معافی مانگ لی۔

اریجیت سنگھ نے یہ معافی ماہرہ خان کو نہ پہچاننے پر مانگی اور اسٹیج سے بتایا تھا کہ میں ایک پاکستانی اداکارہ کو دیکھا مگر اُن کا نام یاد نہیں آرہا۔ 

ماہرہ خان دبئی میں ایمی گالا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھیں جہاں اریجیت نے ایک شام بھی سجائی اور ماہرہ خان اُس کنسرٹ میں شریک ہوئیں۔

ابتدا میں تو اریجیت ماہرہ کو پہچان نہ سکے تاہم تھوڑی دیر کے بعد انہوں نے اداکارہ سے معذرت کی اور تمام لوگوں کو بتایا کہ پاکستانی اداکارہ ہمارے درمیان موجود ہیں۔

گلوکار نے کیمرہ مین سے کہا کہ کیا ہمارا کیمرہ اس اداکارہ تک جاسکتا ہے؟ میں ان کی فلم کے لیے گلوکاری بھی کرچکا ہوں لیکن میرے ذہن میں نام نہیں آرہا پھر گلوکار کو نام یاد آیا تو انہوں نے اعلان کیا کہ خواتین و حضرات ہمارے ماہرہ خان بالکل میرے سامنے بیٹھی ہیں۔

 

گلوکار نے پاکستانی اداکارہ سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں معذرت خواہ ہوں کہ آپ کو پہچان نہیں سکا‘۔ اریجیت نے کنسرٹ میں شرکت کرے پر بھی پاکستانی اداکارہ کا شکریہ ادا کیا۔

اس مکالمے کے بعد ماہرہ خان بہت زیادہ خوش ہوئیں اور پھر انہوں نے اداکارہ کے لیے گانا گایا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!