انسدادِ پولیو مہم، ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

انسدادِ پولیو مہم، ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

پنجاب کے 10 مخصوص اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے
انسدادِ پولیو مہم، ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف

Webdesk

|

6 May 2026

کراچی: ملک بھر کے 79 مخصوص اضلاع میں 18 تا 24 مئی خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا۔ پولیو مہم کے دوران تقریبا ایک کروڑ 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ مئی کی یہ خصوصی پولیو مہم پاکستان اور افغانستان میں بیک وقت منعقد کی جا رہی ہے۔

پنجاب کے 10 مخصوص اضلاع میں 61 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، سندھ کے 20  مخصوص اضلاع میں 57 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے دیے جائیں گے۔

اسی طرح خیبر پختونخوا کے 23 مخصوص اضلاع میں 46 لاکھ 10 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ بلوچستان کے 25 مخصوص اضلاع میں 19 لاکھ 90 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔

این ای او سی کے مطابق اسلام آباد میں بھی 4 لاکھ 50 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

این ای او سی نے کہا ہے کہ بچوں کو پولیو سے محفوظ مستقبل فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ قومی ذمہ داری ہے، والدین پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیو ورکرز کے لیے دروازے کھولیں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!