موبائل فون کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، عام صارفین پریشان

موبائل فون کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، عام صارفین پریشان

اس اضافے کی وجہ حکومتی ٹیکس نہیں بلکہ دنیا بھر میں میموری چپس یعنی ریم اور روم کی بڑھتی ہوئی لاگت ہے۔
موبائل فون کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، عام صارفین پریشان

Webdesk

|

26 Oct 2026

کراچی: ملک میں اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے صارفین پر بوجھ بڑھا دیا جس کے باعث موبائل فون خریدنا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

 مارکیٹ سروے کے مطابق 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والے بنیادی اسمارٹ فون کی قیمت جو چند ماہ پہلے 22 ہزار روپے تھی اب بڑھ کر 40 ہزار روپے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

 ڈیلرز اور موبائل فون مینوفیکچررز نے واضح کیا ہے کہ اس اضافے کی وجہ حکومتی ٹیکس نہیں بلکہ دنیا بھر میں میموری چپس یعنی ریم اور روم کی بڑھتی ہوئی لاگت ہے۔

آرٹیفیشل انٹیلی جنس یا اے آئی ٹیکنالوجی کی تیزی سے ترقی کے باعث میموری چپس کی طلب میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اے آئی کمپنیاں یہ چپس انتہائی مہنگے داموں خرید رہی ہیں جس کا براہ راست اثر موبائل فونز کی تیاری پر پڑا ہے۔

 دکانداروں کا کہنا ہے کہ قیمتیں تقریبا دگنی ہونے سے ان کی فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ نچلا اور متوسط طبقہ اس مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

 پریشان صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بنیادی ضرورت بننے والے اسمارٹ فونز کو عام شہریوں کی پہنچ میں رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!