امریکی خاتون نے اسلام قبول کر کے چترال کے شہری سے شادی کرلی

امریکی خاتون نے اسلام قبول کر کے چترال کے شہری سے شادی کرلی

امریکی خاتون سے شادی کرنے والے چترالی انور ولی ویلیج کونسل بونی کے چیئرمین ہیں، نوبیاہتا جوڑا کل چترال پہنچے گا۔
امریکی خاتون نے اسلام قبول کر کے چترال کے شہری سے شادی کرلی

ویب ڈیسک

|

2 May 2024

 اسلام آباد: امریکی خاتون اسلام قبول کرکے چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  امریکی خاتون کلیئر اسٹفین نے ایک روز قبل کلمہ پڑھا اور مسلمان ہوئیں جس کے بعد اُن کا چترال سے تعلق رکھنے والے پولو کھلاڑی انور ولی عرف موشور سے شادی ہوئی۔

شادی کی تقریب اسلام آباد میں ہوئی جس میں اہل خانہ نے شرکت کی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی کے گھر والے ویڈیو کال پر موجود تھے۔ 

امریکی خاتون سے شادی کرنے والے چترالی انور ولی ویلیج کونسل بونی کے چیئرمین ہیں، نوبیاہتا جوڑا کل چترال پہنچے گا۔

کچھ عرصے انور ولی کے خاندان کے ساتھ رہنے کے بعد غیرملکی خاتون واپس امریکا چلی گئی تھیں۔

اطلاعات کے مطابق پولو کھلاڑی اور اُن کی دلہنیا شادی کے سقبل اپر چترال میں خواتین کی تعلیم و ترقی میں دلچسپی رکھتے ہیں اور وہ اس حوالے سے خاصے متحرک بھی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!