20 mins ago
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں عوام کو مزید ریلیف
پیٹرول کی قیمت 325 روپے سے کم کرکے 322 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی
ویب ڈیسک
|
18 Nov 2026
اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی کردی گئی ہے، پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دونوں کے نرخ 3، 3 روپے فی لیٹر گھٹا دیے گئے ہیں۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 325 روپے سے کم کرکے 322 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 358 روپے سے گھٹا کر 355 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 19 نومبر 2026 سے ہوگا۔ اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں ردوبدل وفاقی حکومت کے منظور کردہ طریقہ کار کے تحت کیا گیا ہے۔
Comments
0 comment