ماہرہ خان کا میر رضا کیس پر اہم بیان سامنے آگیا
ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق میر رضا کو گولی پیچھے سے لگی تھی اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔
Webdesk
|
10 Aug 2026
کراچی: ملک کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بھی کراچی کے نوجوان تاجر میر رضا کے قتل کیس میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
سینئر اداکارہ ماہرہ نے میر رضا کے وکیل جبران ناصر کے بیان پر تبصرہ کیا ہے۔اداکارہ نے تبصرہ کرتے ہوئے جبران ناصر کو شاباشی دی۔
ماہرہ خان نے لکھا 'جبران ناصر آپ بہترین کام کررہے ہیں، ہم سب اس ناانصافی کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے'۔
واضح رہے کہ ہفتے کو میر رضا کی قبرکشائی کے بعد سامنے آنے والی ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق میر رضا کو گولی پیچھے سے لگی تھی اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔
رپورٹ کے مطابق دائیں ران اور جبڑے پر فریکچر کے شواہد بھی ملے جب کہ جسم کے نچلے حصے کے ٹشوز پر خون کے دھبے بھی تھے۔
Comments
0 comment