معرکہ حق کا جشن بھارت کو پیغام ہے کہ قوم متحد، مضبوط اور مکمل تیار ہے، پاک فوج

معرکہ حق کا جشن بھارت کو پیغام ہے کہ قوم متحد، مضبوط اور مکمل تیار ہے، پاک فوج

معرکہ حق عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے
معرکہ حق کا جشن بھارت کو پیغام ہے کہ قوم متحد، مضبوط اور مکمل تیار ہے، پاک فوج

Webdesk

|

5 May 2026

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ معرکہ حق قومی اتحاد، اجتماعی عزم اور پاکستان کی خودمختاری کی ہر قیمت پر تحفظ کے غیر متزلزل عہد کی عکاسی کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 275 ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں فورم نے مشترکہ رائے دی کہ قومی سطح پر  معرکہ حق کی یاد منانا بھارتی متکبرانہ سیاسی سوچ کے لیے  واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم متحد، مضبوط اور ہر لحاظ سے مکمل طور پر تیار ہے۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ معرکہ حق عوام، حکومت اور افواجِ پاکستان کے درمیان غیر متزلزل ہم آہنگی کی علامت ہے، جو تمام اندرونی و بیرونی چیلنجز کے مدِمقابل  ''بنیان مرصوص'' کی مانند یکجا کھڑی ہیں

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!