لبنان: حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کے ٹینک پر حملہ، کمانڈر سمیت 4 اہلکار واصل جہنم

لبنان: حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کے ٹینک پر حملہ، کمانڈر سمیت 4 اہلکار واصل جہنم

حزب اللہ کے حملے میں ٹینک تباہ ہوگیا
لبنان: حزب اللہ کا اسرائیلی فوج کے ٹینک پر حملہ، کمانڈر سمیت 4 اہلکار واصل جہنم

Webdesk

|

19 Jun 2026

بیروت: لبنان کے جنوبی علاقے کفر تبنیت میں جاری جھڑپوں کے دوران حزب اللہ نے جوابی حملے میں اسرائیلی فوج کے ایک ٹینک کو دھماکے سے اڑا دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان اسرائیلی فوج نے بتایا کہ حزب اللہ کے حملے میں ٹینک تباہ ہوگیا اور اس میں موجود بٹالین کمانڈر سمیت 4 فوجی مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 32 سالہ لیفٹیننٹ کرنل ڈور گیدیلیا بین سیمہون بھی شامل ہیں، جو 401ویں آرمرڈ بریگیڈ کی 52ویں بٹالین کے کمانڈر تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے کی نوعیت کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ دیگر تین فوجیوں کے نام بعد میں جاری کیے جائیں گے۔ ان کے اہل خانہ کی اجازت کا انتظار ہے۔

ترجمان اسرائیلی فوج نے مزید بتایا کہ اسی علاقے میں اس حملے کے چند گھنٹے بعد ہی حزب اللہ کے ایک اور ڈرون حملے میں 5 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے جن میں ایک ریزرو افسر کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!