9 hours ago
کیا ایپل بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے؟
پاکستان میں ایپل کے دفتر کا امکان ایک مثبت پیشرفت ہو گا
Webdesk
|
23 Aug 2026
اسلام آباد : ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کے بعد ایپل کے بھی پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔
امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایپل بھی پاکستان میں اپنا ایک دفتر قائم کرے گا، جو ملک میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو اجاگر کرے گا۔
امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں ٹیکنالوجی نے لوگوں کی زندگیاں بدل دی ہیں اور پاکستان میں بھی اس کا تیزی سے استعمال ہو رہا ہے۔
اسٹیٹسن سینڈرز نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایپل کے دفتر کا امکان ایک مثبت پیشرفت ہو گا اور ہمیں امید ہے کہ ایپل کا ہیڈ کوارٹر آفس بھی پاکستان میں قائم ہو گا۔
Comments
0 comment