گوگل میپس میں ایک اور کارآمد فیچر کا اضافہ ہوگیا

گوگل میپس میں ایک اور کارآمد فیچر کا اضافہ ہوگیا

اس میں متعدد فیچرز موجود ہیں جبکہ گوگل میپس میں آپ اہم مقامات کو محفوظ کرسکتے ہیں
گوگل میپس میں ایک اور کارآمد فیچر کا اضافہ ہوگیا

Webdesk

|

13 Aug 2026

نیویارک: گوگل میپس بیشتر افراد کی زندگی کا اہم حصہ بن جانے والی نیوی گیشن سروس ہے اور لاتعداد موبائل فون صارفین اس پر انحصار کرتے ہیں۔

اس میں متعدد فیچرز موجود ہیں جبکہ گوگل میپس میں آپ اہم مقامات کو محفوظ کرسکتے ہیں تاکہ بعد میں وہاں جاسکیں۔درحقیقت آپ ایسے مقامات کی فہرست بھی مرتب کرسکتے ہیں۔

سیو پلیسز کی لسٹ گوگل میپس کی یو ٹیب میں دیکھی جاسکتی ہے۔اگر آپ یہ نہیں چاہتے کہ محفوظ مقامات میپ انٹرفیس کو بے ہنگم نہ بنائے تو آپ انہیں چھپا سکتے ہیں، مگر ابھی آپ صرف ایک، ایک کرکے لسٹس کو چھپا سکتے ہیں۔

مگر اب گوگل کی جانب سے اسے آسان بنایا جا رہا ہے اور ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔اس فیچر کے تحت آپ تمام سیو پلیسز کو ایک ساتھ چھپا سکیں گے۔اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر گوگل میپس کے نئے بیٹا (beta) ورژن میں دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت آپ تمام محفوظ مقامات کو ایک لسٹ میں دیکھ سکیں گے۔اسے آل سیوڈ پلیسز کا نام دیا گیا ہے جس کے ساتھ ہائیڈ آن یور میپ کا آپشن بھی موجود ہوگا، جو اس کے برابر میں موجود تھری ڈاٹ بٹن کو کلک کرنے پر نظر آئے گا۔

جب آپ اس آپشن پر کلک کریں گے تو کنفرمیشن لائن نظر آئے گی جبکہ یہ بھی بتایا جائے گا کہ کس طرح ہر لسٹ کو دوبارہ ری اسٹور کیا جاسکتا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!