2 hours ago
دانش تیمور کے بار بار ایک جیسے کرداروں سے ناظرین تنگ آگئے
Webdesk
|
16 Sep 2026
کراچی: پاکستانی اداکار دانش تیمور کے نئے ڈرامے میں ان کے ایک جیسے کردار کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے ۔
نئے ڈرامے میں دانش تیمور شاہ داد جبکہ انمول بلوچ بریرہ اعجاز کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ شاہ داد کو ایک بااثر اور طاقتور شخص کے طور پر دکھایا گیا ہے جو اپنی مرضی منوانے کا عادی ہے ، جبکہ بریرہ اس کے دبا کے سامنے جھکنے سے انکار کرتی ہے ۔
حالیہ اقساط میں شاہ داد کے جارحانہ اور کنٹرولنگ رویے کے بعد ناظرین نے کہانی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ڈراموں میں امیر، طاقتور اور غصے والے ہیرو کا فارمولا بار بار دہرایا جا رہا ہے ۔
کئی صارفین نے خصوصا دانش تیمور سے مختلف کردار کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ گزشتہ کئی ڈراموں میں اسی نوعیت کے بااثر، غصیلے اور پوزیسیو کرداروں میں دکھائی دے چکے ہیں۔
Comments
0 comment