6 hours ago
یورپ کے سات ممالک میں سپر مارکیٹس کے فریزرز پر سائبر حملے
Webdesk
|
3 Nov 2026
یورپ کے سات ممالک میں درجنوں سپرمارکیٹس کے ریفریجریٹرز اور فریزرز سائبر حملوں کا نشانہ بن گئے، جس کے باعث خوراک محفوظ رکھنے کا نظام متاثر ہوا اور بڑی مقدار میں اشیائے خورونوش ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ برطانوی نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر واقعے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
بیلجیئم اور لکسمبرگ میں ڈیلہائز سپرمارکیٹس کی تقریبا 40 شاخیں متاثر ہوئیں جبکہ سویڈن، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، ایسٹونیا اور فن لینڈ کے متعدد اسٹورز کے کولنگ سسٹم بھی سائبر حملے کی زد میں آئے۔
حملہ آوروں نے ریفریجریشن سسٹم میں مداخلت کرکے کولنگ یونٹس کو ڈی فراسٹ موڈ پر منتقل کردیا، جس سے فریج اور فریزرز کا درجہ حرارت بڑھنے لگا۔ بعض اسٹورز میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ بی
لجیئم کے شہر ہوئلارٹ میں ڈیلہائز کی ایک شاخ کو تقریبا ایک لاکھ یورو مالیت کی اشیائے خورونوش کا نقصان ہوا جبکہ آئرلینڈ میں سپر ویلو کے 13 اسٹورز متاثر ہوئے۔
سویڈن میں آئی سی اے اور کوپ سپرمارکیٹس بھی حملے کی زد میں آئیں۔گزشتہ ماہ فرانس میں بھی اسی نوعیت کا سائبر حملہ سامنے آیا تھا، جس کے بعد ریفریجریشن سسٹم کو محفوظ بنانے کے اقدامات شروع کیے گئے تھے۔
Comments
0 comment