آئی سی سی نے سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کردی

ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی سالانہ رینکنگ میں ابتدائی7 ٹیموں کی پوزیشن برقرار ہے۔
آئی سی سی نے سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کردی

Webdesk

|

5 May 2026

دبئی:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) کی جانب سے سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی سالانہ رینکنگ  میں ابتدائی7 ٹیموں کی پوزیشن برقرار ہے۔

ورلڈ چیمپئن بھارت کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، اس کی سالانہ رینکنگ پوائنٹس میں ایک پوائنٹ کی کمی ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔ جنوبی افریقا کا پانچواں، پاکستان کا چھٹا  اور ویسٹ انڈیز کا 7 واں نمبر برقرار ہے۔

سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کی کمی کے بعد 8  ویں سے 9  ویں نمبر  پر چلاگیا ہے۔ بنگلادیش ٹیم ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 8 ویں نمبر  پر آگئی ہے۔ افغانستان کا 10 واں،  زمبابوے اور آئرلینڈ 11ویں  اور  12 ویں نمبر  پر موجود ہیں۔

آئی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی سالانہ ٹیم  رینکنگ کی پہلی 10 پوزیشن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

آسٹریلیا کا  آئی سی سی ویمنز ٹیم سالانہ رینکنگ میں پہلا نمبر برقرار ہے۔انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی  لینڈ چوتھے اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر ہے۔ویسٹ انڈیز کا چھٹا، سری لنکا کا ساتواں اور  پاکستان کا 8 واں نمبر ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!