سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑی کمی
عالمی بازار میں سونے کی قدر 52 ڈالر کم ہوکر4 ہزار 714 ڈالر فی اونس ہے۔
Webdesk
|
23 Apr 2026
کراچی: ملک میں آج کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں 5200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 5200 روپے کمی کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 93 ہزار 762روپے ہوگئی ہے۔
10گرام سونے کی قیمت 4458 روپے کمی کے بعد 4لاکھ23 ہزار321 روپے ہوگئی ہے۔
مزید برآں عالمی بازار میں سونے کی قدر 52 ڈالر کم ہوکر4 ہزار 714 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments
0 comment